ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / پولیساریو فرنٹ کی حمایت :مراکش کا ایران سے سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا اعلان

پولیساریو فرنٹ کی حمایت :مراکش کا ایران سے سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا اعلان

Wed, 02 May 2018 16:48:38    S.O. News Service

رباط 2مئی ( ایس ا و نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) مراکش نے ایران کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا اعلان کردیا ہے۔اس نے یہ فیصلہ ایران کی جانب سے صحارا کی علاحدگی پسند تحریک پولیساریو فرنٹ کی حمایت کے ردعمل میں کیا ہے۔پولیساریو فرنٹ مراکش سیصحراوی عوام کے لیے آزادی کے نام پر گوریلا جنگ لڑتی رہی ہے۔اس وقت اقوام متحدہ کی مداخلت کے بعد اس فرنٹ اور مراکش کے درمیان جنگ بندی ہے۔مراکشی وزیر خارجہ ناصر بوریطہ نے منگل کے روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تہران میں مراکشی سفارت خانہ بند کر دیا جائے گا اور رباط میں متعیّن ایرانی سفیر کو ملک سے بے دخل کر دیا جائے گا۔انھوں نے ایران اور لبنان کی شیعہ ملیشیا حزب اللہ پر پولیساریو فرنٹ کی حمایت اور اس کے جنگجوؤں کو عسکری تربیت دینے کا الزام عاید کیا ہے۔ایرانی حکومت نے مراکش کے اس اعلان اور الزام پر فوری طور پر کسی ردعمل کا اظہار نہیں کیا ہے۔


Share: